منشیات کے عادی افراد کے لئے خوشخبری

smoking kkkk مونٹریال: کینیڈا کی حکومت نے ماہرین کی زیر نگرانی منشیات کے استعمال کے مراکز قائم کرنے کی اجازت دیدی۔

کینیڈا کے وزیر صحت جین فل پوٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اجازت منشیات کے عادی افراد میں زیادہ تعداد میں منشیات کے استعمال سے اموات میں اضافے اور خطرناک امراض کے ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقلی روکنے کے لئے دی گئی ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر صوبہ کیوبک میں ایسے تین مراکز قائم کئے جائیں گے۔

ان مراکز میں منشیات کے عادی افراد ماہرین کی زیر نگرانی منشیات کا استعمال کرسکیں گے۔ سماء / اے پی پی

HEALTH

Health Minister

approves

Tabool ads will show in this div