مکان کی چھت گرگئی، ماں اور بیٹی جاں بحق

Feb 07, 2017

Roof Collaps New Psh 07-02

پشاور : پشاور کے علاقے شاہ قبول ميں بوسيدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بيٹی جاں بحق ہوگئيں۔

ريسکيو 1122 کے مطابق پشاور کے علاقے محلہ آفريدی شاہ قبول ميں محنت کش کے گھر کی چھت زمين بوس ہوگئی، جس کے ملبے ميں ماں 2 بچيوں سميت دب گئی۔

ريسکيو اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیاں شروع کیں، ملبے سے ماں اور ايک بيٹی کی لاش نکالی گئی جبکہ ايک بچی کو زخمی حالت ميں برآمد کی گئی، جسے اسپتال منتقل کرديا گيا۔ سماء

ROOF COLLAPSE

Tabool ads will show in this div