عام انتخابات؛پی ٹی آئی والےکمرٹھونک کرمیدان میں آگئے

Feb 07, 2017

IK PTI MEETING 24-11

اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات کی تیاری کے لیے پی ٹی آئی والےبھی میدان میں آ گئے۔ عمران خان نےعام انتخابات کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے انتخابات کی تیاری اورامیدواروں کے چناؤ کیلئے بائیس رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ عمران خان سربراہ،جہانگیرترین ،شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرورکمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں ۔

پہلے مرحلے میں ہرحلقے سےتمام امیدواروں کے نام طلب کئے جائیں گے۔ کمیٹی تمام حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی سفارشات پر کام کرے گی۔ سماء

Tabool ads will show in this div