ڈی جی رینجرز سندھ کی کراچی یونی ورسٹی آمد

Feb 07, 2017
DG RANGERS AT KU EX 07-02 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/DG-RANGERS-AT-KU-EX-07-02.mp4"][/video]

کراچی :  ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچي آپريشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہيں، ٹارگٹ کلنگ ميں 92 فيصد کمي آئي، انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے شہری تعاون کریں۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق منگل کے روز ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز کی آمد پر جامعہ کراچی کا آڈیٹوریم طلبہ سے بھرگیا۔ جامعہ کراچی آمد پر ڈي جي رينجرز نے کراچي آپريش پر بات چيت کی، اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچي آپريشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہيں، گزشتہ تين سال بھتہ خوري ميں 93 فيصد کمي آئي۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے شہری تعاون کریں،کسی بھی مشکوک شخص اور اشیاء کی خبر فوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔ 172.16.22.9_07_20170207120102742 ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون سے کراچی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، کراچی کا امن بحال ہوا ہے اور معیشت مضبوط ہو رہی ہے، طلبا ملک کا مستقبل ہیں، تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتر بنائی جائے گی۔ سماء

KARACHI OPERATION

dg rangers

university of karachi

ku

STUDENTS

Major General Muhammad Saeed

Tabool ads will show in this div