چمن، روغانی روڈ پر ایف سی قافلے کے قریب دھماکا

three-fc-men-among-6-killed-in-chaman-border-blast-1380722300-7111 چمن : چمن میں روغانی روڈ پر ایف سی قافلے کے قریب دھماکے میں متعدد اہل کاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ نمائندہ سماء کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر پر ایف سی قافلے کے قریب دھماکے میں متعدد اہل کاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز اہل کاروں کے مطابق دھماکا روغانی روڈ پر ہوا۔   سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر کے قریب روغانی روڈ پر ایف سی کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا، دھماکے میں متعدد اہل کاروں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوئے۔  

دھماکے سے ایف سی کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، جب کہ قریب کھڑی ریڑیاں اور دکانیں بھی دھماکے کی زد میں آکر متاثر ہوئیں۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جس کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ سماء

CHAMAN

PAK AFGHAN BORDER

IED Attack

FC Convoy

Tabool ads will show in this div