بھارتی فوج کا ایک اور اسکینڈل،کمانڈوز فوج چھوڑ کرفرار

e2dfe50245ccab19a2e47a45c137e8b4

نئی دہلی : بھارت فوجی بھگوڑوں کا ایک اور نیا اسکینڈل سامنے آگیا، مودی حکومت کی سخت پالیسیوں سے نالاں،غربت کے ہاتھوں اور مسلسل جنگی ماحول سے بیزار بھارتی ایلیٹ فورس کے درجنوں تربیت یافتہ کمانڈوز فوج چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ main-qimg-ddf45234e2fa9e73bc443d95c32582d2

بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کی انسانیت کش پالیسی کے خلاف کمانڈوز نے بھی عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، جنگلوں میں جنگی کارروائیاں کرنے والے ایلیٹ فورس کے درجنوں تربیت یافتہ کمانڈوز فوج چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ garud7_1451892795

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ کمانڈوز بذریعہ ریل مشرقی بہار جارہے تھے کہ اتوار کو جب ٹرین ایک اسٹیشن پر رکی تو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک وہ سب ریل گاڑی سے اترے، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتا نہیں۔ v2-Indian-Army-Rex اطلاعات کے مطابق ان انسٹھ کمانڈوز نے اپنے کمانڈنگ آفیسر کو بھی کوئی اطلاع نہیں کی تھی، سینٹرل ریزرو فورس نے اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لیے جاری بیان میں کہا ہے کہ کمانڈوز لاپتا نہیں ہوئے بلکہ اپنے گھروں کو گئے ہیں، تاہم ساتھ ہی سی آر ایف پی نے واقعہ کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔ سماء

indian force

SPECIAL FORCES

Indian Soldiers

Indian military

CRPF

Tabool ads will show in this div