خاتون کی ہلاکت کا معاملہ مشکوک ہوگیا

Women Burn Lhr Zubair Pkg 05-02

لاہور : گھر میں پراسرارآگ سے خاتون جاں بحق اور چار سالہ بچي زخمي ہوگئي، پوليس نے خاتون کے شوہر کو حراست ميں لے ليا ۔

لاہورميں خاتون کي ہلاکت کا معاملہ مشکوک ہوگيا، خاتون کي ہلاکت کا واقعہ گذشتہ رات جوہر ٹاون ميں پيش آيا کچن ميں اچانک آگ لگي شمائلہ بري طرح جھلس گئي اورچارسالہ عائلہ معمولي زخمي ہوئي، خاتون کو جناح اسپتال منتقل کيا گيا مگر وہ جانبرنہ ہوسکي۔

ہمسائي خاتون رضيہ بي بي کے مطابق يہ لوگ ايک سال سے يہاں رہ رہے ہيں، اس کے شوہر نے باہر نکل کر شور مچايا اس کے بھي ہاتھ پاوں جلے تھے۔

شمائلہ ايل ڈي اے کے اسکول ميں ٹيچر تھيں پوليس نے شوہر آصف کو تفتيش کے ليے حراست ميں لے ليا ہے۔

ايس ايچ او مقصود گجر کے مطابق خاتون کو يا تو خود آگ لگائي ہے يا اسے جلايا گيا ہے ابھي مزيد تفتيش کررہے ہيں۔

فرانزک ماہرين اور کرائم سين يونٹ نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور ديگر شواہد حاصل کرليے ہيں ۔

خاتون ٹيچر نے خودسوزي کي يا انہيں قتل کيا گيا محرکات سامنے لانے کے ليے پوليس نے تمام پہلووں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتيش شروع کردي ہے ۔ سماء

Jinah Hospital

Women Burnt

Tabool ads will show in this div