بدفعلی اور وڈیوز بنانے کا مکروہ دھندہ بے نقاب

FIA Raid Lhr Pkg 06-02

لاہور : بچوں کی غیراخلاقی وڈیوز بنا کر انہیں منشیات فروشی کے لیے استعمال کرنے والے گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا۔

معصوم بچوں کے ساتھ مبینہ بدفعلی اور وڈیوز بنانے کا مکروہ دھندہ بے نقاب ہوا اور مرکزی ملزم نبيل قانون کے شکنجے میں آگیا۔

ملزم بچوں کو بليک ميل کرکے ان سے منشيات سپلائي کراتا رہا دوران تفتيش گھناونے جرائم کا اعتراف کرلیا، ملزم نے ويڈيوز نہ صرف سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں بلکہ بيرون ملک بیچ کر رقم بھی بٹوری ۔

ڈپٹي ڈائريکٹر ايف آئي اے شاہد حسن کا کہنا تھا کہ ملزم اب تک پندرہ بچوں سے گھناونے کام اور منشيات کي سپلائي کا اعتراف کرچکاہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نبيل چار سال سے يہ کام کررہاہے، دوران تفتيش ملزم بار بار بے ہوش ہونے کا ڈرامہ بھی کرتا رہا۔

ايف آئي اے نے ملزم کے دیگر ساتھيوں کي گرفتاري کے ليے چھاپے مارنا شروع کرديئے ہيں ۔ سماء

raid

Drugs and Crime

Tabool ads will show in this div