ایک اور ملک کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت

pak-bahrain-640x403

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بحرین کے وزیرخارجہ نےدو معاہدوں پردستخط کردیئے ساتھ ہی پاکستان نے بحرین کوسی پیک میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بحرین کے وزیرخارجہ نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی جس میں سرتاج عزیز اور بحرین کے وزیر خارجہ نے 2 معاہدوں پردستخط کئے ساتھ ہی وزارتی کمیشن کے منٹس پربھی دستخط کئے گئے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ مشترکہ چیمبرآف کامرس بنانے پراتفاق کیا ہے جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتے موجود ہیں،بحرینی سرمایہ کارتوانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔

Sirtaj Aziz Bharain Foreign Minister Ceremony Isb 06-02

سرتاج عزیزنے بتایا کہ آئندہ ماہ پاکستان بحرین تجارتی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی،بحرین کوسی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہترہوچکی ہے،پاکستان سرمایہ کاری کےلیےمحفوظ ملک بن چکاہے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ بحرین خالدبن احمد نے کہا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن ہر شعبے میں تعاون کرے گا،مختلف شعبوں میں تعاون کیلئےنئی راہیں تلاش کی جائیں گی۔

بحرینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوچیلنجزپرقابوپانےپرمبارکبادپیش کرتےہیں،2 مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کئےہیں،کئی دیگرایم اویوز پردستخط جلد کیے جائیں گے۔ سماء

sartaj aziz

foreign affairs

China-Pakistan Economic Corridor

joint business council

Tabool ads will show in this div