دوکروڑروپےکی گیس چوری کا انکشاف

Feb 06, 2017

Gas Shortage Lhr Pkg toqeer 18-11

اسلام آباد: سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے پٹرولیم میں انکشاف ہوا ہے کہ کرک میں روزانہ دو کروڑ روپے کی گیس چوری کی جا رہی ہے ۔  

سینیٹر فتح محمد حسنی کی زیرصدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کرک میں دو کروڑ روپے کی گیس چوری کی جا رہی ہے،اس معاملے پر پولیس مدد کرنے کیلئےتیارنہیں ۔

 انہوں نے بتایا کہ گیس کے غیر قانونی کنکشن کاٹتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ بحال کردیتی ہے۔ یہ معاملہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ اٹھایا ہے۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، ہوم سیکریٹری  اور آئی جی خیبرپختونخوا کو طلب کر لیا ۔

 کمیٹی نے وزارت پٹرولیم کو ہیلی کاپٹر خریدنے کا مشورہ بھی دیا ۔ سماء

SENATE

BALUCHISTAN

Tabool ads will show in this div