مردم شماری کےحوالےسےاہم اعلان

Feb 06, 2017

878340-BLCENSUS_f-1430370586-255-640x480

اسلام آباد: چھٹی مردم شماری کیلئے ملک بھر میں عملے کی تربیت شروع ہو گئی۔ پنجاب حکومت بھی مردم شماری کیلئےاساتذہ کی فراہمی پرراضی ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کیلئے ملک بھر میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار افراد کو تربیت دی جا رہی ہے ۔ پنجاب حکومت بھی مردم شماری کیلئے اساتذہ دینے پر رضا مند ہے ۔

 اس سے پہلے پنجاب نے امتحانات کے پیش نظر اساتذہ دینے سے انکارکیاتھا۔ تربیت لینے والوں میں اساتذہ،محکمہ سوشل ویلفیئر اور صوبائی اداروں کے ملازمین شامل ہیں ۔

پاکستانیوں کےلیےبڑی خبرآگئی

ملک بھر میں مردم شماری کا عمل پندرہ مارچ سے شروع ہوگا۔مردم شماری میں افغان مہاجرین کی بھی گنتی کی جائے گی ۔ سماء

Tabool ads will show in this div