رئیس سے نکالا جانے والا شاہ رخ اورماہرہ کا گانا ’’ہلکا ہلکا‘‘ ریلیز

Feb 06, 2017

srk1

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Halka-Halka-Raees-Shah-Rukh-Khn-Mahira-Khan-Ram-Sampath.mp4"][/video]

بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ خاصی حد تک پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی نظرہو گئی۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے تعصب کیا نتہا کرتے ہوئے فلم میں ماہرہ خان کے کردار پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے انہیں فلاپ اداکارہ قراردیا۔ بعض فلمی نقادوں کے مطابق فلم میں ماہرہ خان کا کردار بھی پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باعث مختصرکر دیا گیا۔ یہ بات حقیقت یوں معلوم ہوتی ہے کہ شاہ رخ خان نے گزشتہ رات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک گانا ’’ ہلکا ہلکا‘‘ شیئر کیا جسے فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔ کنگ خان کی اس ٹویٹ کو فلم کی ہیروئن ماہرہ خان نے ری ٹویٹ بھی کیا ہے۔

srk2

رام سمپنتھ کے کمپوزکیے گئے اس گانے کو معروف بھارتی گلوکاروں سونو نگم اور شریا گھوشال نے گایا ہے جبکہ اس گانے میں رئیس اور آسیہ کے درمیان محبت کا رشتہ ہلکے پھلکے انداز میں پکچرائز کیا گیا ہے، گانا سننے میں کانوں کو بھلا لگتا ہے مگر فلمساز ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ اس فلم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔

Film Raees

song halka halka

Tabool ads will show in this div