جنید جمشید کے لیے ایک اور اعزاز
لاہور: يونيورسٹي آف انجيرنگ اينڈ ٹيکنالوجي کا اسٹیڈیم جنيد جمشيد کے نام سے منسوب کردیاگیاہے۔
لاہور کی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پروقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں جنید جمشید کوشاندارالفاظ میں خراج عقيدت پیش کیاگیا۔ يونيورسٹي کا اسٹيڈيم مرحوم جنيد جمشيد کے نام سے منسوب کرديا گياہے۔
اس تقريب ميں جنيدجمشيد کے بيٹوں اور بھائي نےشرکت کی۔ تقريب ميں وزيرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفيق بھي شريک ہوئے۔اس موقع پر یونی ورسٹی کے طلبہ نے جنید جمشید کے بیٹوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
واضح رہے کہ جنید جمشید نے تقریبا تیس برس پہلے اس یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی۔ سماء