سلیم شہزاد کون ؟؟

جی ہاں ایم کیو ایم کی بنیاد میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، سلیم شہزاد کا شمار ایم کیو ایم کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے، وہ گزشتہ تین سال سے غیر فعال ہیں، اس وقت ان کے پاس ایم کیو ایم کے کسی دھڑے میں کوئی عہدہ نہیں ہے۔ تاہم اس سے قبل وہ ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے سرگرم رکن تھے۔
سال 1992 میں ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے آپریشن کے بعد سلیم شہزاد پاکستان سے چلے گئے تھے اور جب سے خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے،وہ گزشتہ 25 برس سے برطانوی شہر لندن میں رہائش پذیر تھے۔ سلیم شہزاد کے پاس برطانوی شہریت اور پاسپورٹ ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بائیس اگست میں ایم کیو ایم لندن کے بانی الطاف حسین کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر اور پاکستان مخالف نعروں پر جہاں متحدہ پاکستان کے سینیر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کی،وہی پارٹی بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، تاہم سلیم شہزاد نے خود کسی دھڑ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
بعد ازاں سال 2014 میں سلیم شہزاد کی جانب سے جاری سنسنی خیز بیان نے بھی ملکی سیاست میں ہلچل مچائی، سلیم شہزاد نے مارچ 2014 میں متحدہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم میں متعدد ایسے عناصر موجود ہیں جو کراچی میں بھتہ خوری، قتل عام اور اسمگلنگ جیسے واقعات میں ملوث ہیں۔
سلیم شہزاد کے بغاوتی بیان کے بعد بانی ایم کیو ایم کی جانب سے اسی روز سلیم شہزاد کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی،جو تاحال بحال نہ ہوسکی، انہوں نے 2 ماہ قبل 15 اکتوبر 2015 کو بھی ایک بیان جاری کیا کہ وہ سیاست چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے انہوں نے کسی پارٹی کا نام نہیں دیا۔ سماء