سلیم شہزاد کون ؟؟

SALEEM SHEHZAD AIRPORT NEW ARREST EX 06-02 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/SALEEM-SHEHZAD-AIRPORT-NEW-ARREST-EX-06-02.mp4"][/video] کراچی :متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی رہنماؤں میں شمار ہونے والے سینیر سیاست دان سلیم شہزاد 25 سال کی جلاوطنی ختم کرکے پیر کی صبح دبئی سے کراچی لوٹے تو ایئرپورٹ امیگریشن حکام کے دفتر میں راؤ انوار نے انہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد ایس ایس پی ملر راؤ انوار نے انہیں بکتر بند گاڑی میں گڈاپ پولیس اسٹیشن منتقل کیا،  سلیم شہزاد کے پاس موجود برطانوی پاسپورٹ اور ان کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ سلیم شہزاد ایم کیو ایم کیلئے کیا حیثیت رکھتے ہیں ؟؟

جی ہاں ایم کیو ایم کی بنیاد میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، سلیم شہزاد کا شمار ایم کیو ایم کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے، وہ گزشتہ تین سال سے غیر فعال ہیں، اس وقت ان کے پاس ایم کیو ایم کے کسی دھڑے میں کوئی عہدہ نہیں ہے۔ تاہم اس سے قبل وہ ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے سرگرم رکن تھے۔

سال 1992 میں ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے آپریشن کے بعد سلیم شہزاد پاکستان سے چلے گئے تھے اور جب سے خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے،وہ گزشتہ 25 برس سے برطانوی شہر لندن میں رہائش پذیر تھے۔ سلیم شہزاد کے پاس برطانوی شہریت اور پاسپورٹ ہے۔

Saleem Shahzad Arrival SOT 06-02

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بائیس اگست میں ایم کیو ایم لندن کے بانی الطاف حسین کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر اور پاکستان مخالف نعروں پر جہاں متحدہ پاکستان کے سینیر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کی،وہی پارٹی بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، تاہم سلیم شہزاد نے خود کسی دھڑ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

l_263031_112149_updates

بعد ازاں سال 2014 میں سلیم شہزاد کی جانب سے جاری سنسنی خیز بیان نے بھی ملکی سیاست میں ہلچل مچائی، سلیم شہزاد نے مارچ 2014 میں متحدہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم میں متعدد ایسے عناصر موجود ہیں جو کراچی میں بھتہ خوری، قتل عام اور اسمگلنگ جیسے واقعات میں ملوث ہیں۔

SS1

سلیم شہزاد کے بغاوتی بیان کے بعد بانی ایم کیو ایم کی جانب سے اسی روز سلیم شہزاد کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی،جو تاحال بحال نہ ہوسکی، انہوں نے 2 ماہ قبل 15 اکتوبر 2015 کو بھی ایک بیان جاری کیا کہ وہ سیاست چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے انہوں نے کسی پارٹی کا نام نہیں دیا۔ سماء

KARACHI OPERATION

rabta committee

FAROOQ SATTAR

RAO ANWAR

MUSTAFA KAMAL

saleem shahzad

PSP

Arrest Warrant

Tabool ads will show in this div