بس بھئی؛بہت مزا لے لیا
کراچی: گزشتہ دنوں جنید خان نامی شہری کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے ٹی وی میزبان وقار ذکاء نے معاملے کا ڈرامائی ڈراپ سین کر دیا۔ کہتے ہیں بس بھئی بہت ہوگیا، بہت مزا لے لیا آپ لوگوں نے۔
تشدد کا شکار بننے والے وقار ذکاء نے جو اس سارے معاملے سے متعلق مختلف ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کر رہے تھے، ایک دم ہی یو ٹرن لے لیا ہے۔ معاملے کو انجام تک پہنچانے کا دعویٰ کرنے والے وقار ذکاء نے تمام واویلے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دے دیا۔
تازہ ترین ویڈیو میں وقار ذکاء کہہ رہے ہیں کہ بس بھائی، بہت ہوگیا، آپ لوگوں نے سوشل میڈیا پر بڑا مزا لے لیا۔ بڑا چسکالے لیا۔ یہ دو بھائوں کے درمیان غلط فہمی ہو گئی تھی اور میں جانتا ہوں کہ اس ویڈیو کے بعد بھی آدھے لوگ اور چسکا لیں گے۔
جنید خان کے ساتھ بھائی چارہ بنائے وقار ذکاء ایک صوفے پر براجمان ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ایک دوسرے کی فیملیز کو کچھ نہیں کہنا چاہے، اگر میں نےمیں نے کچھ بولا تو میری طرف سے سوری۔ جس کے بعد جنید خان بھی اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ ہمارے درمیان جو غلط فہمیاں تھیں سب ختم ہو گئی ہیں۔
ویڈیو کے آخر میں وقار ذکاءنے پھر سے یہ کہا کہ خدا کے واسطے،ہمارے یہاں بات کو بہت بڑھایا چڑھایا جاتا ہے، یہ نہ کیا کریں۔ آپ کو نہیں پتہ ہمارا ریلیشن کیسا تھا اور کیسا ہونا چاہیئے۔
Pakistan's biggest thrill coming soon "Boss maine kia kiya hai" https://t.co/8NPze1iJAs
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) February 5, 2017
اس سے قبل وقار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سنسنی خیز خبر آنے والی ہے۔ ’’باس میں نے کیا کیا ہے؟ ‘‘۔ ساتھ ہی انہوں نے جو لنک دیا ہے وہ وقار کے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کا ہے ۔ کار میں وقار ذکاء ویڈیو بناتے ہوئے ڈرامائی انداز میں کہہ رہے ہیں کہ آپ کو ایک بندے سے ملوانا ہے جس کے بعد ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان جنید خان کو دکھانے کے بعد وقار ذکاء پھر کہہ رہے ہیں کہ بہت مزا لے لیا تم نے۔