چوہدری نثار ڈکٹیٹر بن کر نئے مسائل کھڑے نہ کریں، شرجیل میمن

ویب ایڈیٹر

کراچی : شرجیل انعام میمن کو لگتا ہے کہ چوہدری نثار، نواز شریف کو مستقل جدہ بھجوانا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کسی ایڈونچر میں نہ پڑیں، چوہدری نثار ڈکٹیٹر بن کر نئے مسائل کھڑے نہ کریں، وزیر بلدیات سندھ نے بلدیاتی ملازمین کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کا اعلان کردیا۔

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کہتے ہیں کہ لگتا ہے چوہدری نثار، میاں صاحب کو مستقل جدہ بھجوانا چاہتے ہیں، ماضی میں بھی ان کی غلطیاں میاں صاحب کو جدہ پہنچاچکی ہیں، پہلے طاہر القادری کی آمد کو مس ہینڈل کیا گیا، اب تحریک انصاف کے ساتھ بھی یہی کچھ ہونے جارہا ہے۔

صوبائی وزیر نے سندھ کے بلدیاتی ملازمین کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے اندر تمام ملازمین کو رجسٹرڈ کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی، شہروں کا جتنا برا حال ناظمین نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی، کراچی، حیدر آباد اور سکھر کے رفاعی پلاٹوں، بس اسٹاپوں پر بڑی عمارتیں بنادی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ارسلان افتخار کو عمران خان کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، نواز شریف کسی ایڈونچر میں نہ پڑیں، ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، چوہدری نثار سیاسی ذہن رکھتے ہوئے حالات کا سامنا کریں، ڈکٹیٹر بن کر نئے مسائل کھڑے نہ کریں۔ سماء

festival

energy

cups

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div