چاغی میں پھنسے 35 باراتی اسپتال منتقل، ڈاکٹرز اور ادویات کی قلت

Feb 05, 2017

Noshki Rescue Operation Qta Pkg 05-02

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Noshki-Rescue-Operation-Qta-Pkg-05-02.mp4"][/video]

چاغی : جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، چاغی کے قريب دلدل ميں پھنسے 108 باراتی موت کے منہ سے نکل کر گھروں کو پہنچ گئے، شديد سردی سے حالت خراب ہونے پر 35 باراتيوں کو اسپتال منتقل کرديا گيا مگر اسپتال ميں ادويات اور ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے۔

پاک فوج، ایف سی اور لیویز فورس کی کوششیں رنگ لے آئیں، راستہ بھٹک کر نوشکی کے صحرائی دلدل اور بارش میں پھنسے 108 باراتیوں کو نئی زندگی مل گئی۔

حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو 17 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد دلدل سے نکال کر نوشکی میں اپنے گھروں کو پہنچادیا گیا، موت کو قریب سے دیکھ کر گھر لوٹ آنے والوں میں 36 بچے اور 25 خواتین بھی شامل ہیں۔

سردی سے جاں بحق 10 سالہ رحیمہ کی لاش گھر پہنچنے پر شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے جان پر کھیل کر باراتیوں کو بچایا۔

حکام کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے 2 ایف سی اہلکاروں اور 35 باراتیوں کی حالت خراب ہوگئی، جنہیں سول اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال میں ادویات اور ڈاکٹروں کی قلت کا سامنا ہے۔ سماء

CHAGHI

noshki

Tabool ads will show in this div