برفانی تودے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

chitral Rescue Vo 05-02

چترال : چترال ميں برف باری کئی افراد کی موت کا باعث بن گئی، برفانی تودے گرنے سے چترال اسکاوٹس کے ايک جوان سميت 13 افراد لقمہ اجل بن گئے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، خراب موسم کی وجہ سے امدای سرگرميوں ميں مشکلات درپيش ہيں۔

چترال ميں برفانی تودے گرنے کے واقعات پیش آئے، شير شال گاؤں ميں 10 گھر مليا ميٹ ہوگئے، 5 خواتين اور 3 بچوں سميت 12 افراد جاں بحق جبکہ ارندوگول ميں برفانی تودہ چيک پوسٹ کے اوپر آن گرا، جس کے نتيجے ميں چترال اسکاؤٹس کا ايک جوان شہيد اور 6 زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظاميہ کے مطابق راستوں کی بندش سے ريسکيو کے عمل ميں تاخير ہوئی، ادھر شير شال کے ناظم نے ناقص انتظامات کا پول کھول ديا، الرٹ جاری ہونے کے باوجود ٹينٹ مہيا نہيں ہوسکے۔

دوسری جانب آرمی چيف اور وزيراعظم کی ہدايات پر امدادی سرگرمياں تيز کرديں گئيں۔ سماء

pak army

LAND SLIDING

rescue operation

Gen Qamar Javed Bajwa

Tabool ads will show in this div