صوبوں میں فوج کی تعیناتی کو قانونی شکل دینے کیلئے ریکوزیشن طلب

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں میں فوج کی تعیناتی کو قانونی شکل دینے کیلئے ریکوزیشن طلب کرلی، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو مراسلہ بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں میں کئی مقامات پر فوج پہلے ہی تعینات ہے، شہروں میں فوج کی موجودگی اور اقدامات کو قانونی شکل دینے کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں آرٹیکل 245 کا کور دیا جائے۔

وزارت داخلہ نے صوبوں سے کہا ہے کہ وہ ریکوزیشن بھجوا دیں جو وزارت دفاع کے ذریعے جی ایچ کیو کو بھیجی جائے گی، آرٹیکل 245 کے تحت وفاق کی طرح صوبے بھی فوج کو مدد کیلئے طلب کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے بعد کی صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں اہم تنصیبات اور حساس علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوج کی خدمات لینے سے انکار کرنے والی صوبائی حکومتیں سیکیورٹی کی خود ذمہ دار ہوں گی۔ سماء

registered

طلب

flee

father

Tabool ads will show in this div