مہنگائی کا جن بےقابو

Feb 04, 2017

GUJ FRUIT SALAD PKG 06-04 ASIF

اسلام آباد: مہنگائی کاجن بار پھر بے قابوہوگیاہے۔ایک ہفتےمیں چودہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔انڈے اور دالوں سمیت دس اشیاء کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

مہنگائی کا جن بدستور دندنا رہا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں روزمرہ استعمال کے 14 اشیاء کی قیمتوں میں  اضافہ ہوا۔پیاز کی قیمت 29 اعشاریہ 5 سے بڑھ کر 29 اعشاریہ 49 فی کلوایل پی جی سیلنڈر گیارہ کلو کی قیمت 1206 سے بڑھ کر 1222 روپے اور چکن کی اوسطاً قیمت 123 اعشاریہ 43 روپے سے بڑھ کر 124 اعشاریہ 5 روپے فی کلو ہوگئی۔

سپرپیٹرول کی قیمت 3.36 روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.83 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔کیلے کی قیمت میں فی درجن پونے تین روپے اضافہ ہوا۔پیاز کا نرخ ڈیڑھ روپے فی کلو بڑھ گیا۔

ایل پی جی سیلنڈر، تیل، مرغی ، چھوٹا گوشت ،گندم،چاول ،لہسن ، سگریٹس اور صابن پر بھی مہنگائی کا وار چلا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق انڈے اور دالوں سمیت 10اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں۔ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 10 روپے اوسطاً کمی آئی ۔ دال چنا 6 روپے اور دال مسور سوا دو روپے فی کلو سستی ہوئی۔ سماء

Tabool ads will show in this div