سیلفی سے شہرت ، شاہ رخ خان بھی بول پڑے

Feb 04, 2017

shah-rukh-khan

ایک سیلفی سے شہرت پانے والی لڑکی کی تعریف میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی بول پڑے ہیں ۔

گزشتہ دنوں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم رئیس کی تشہیر کے سلسلے میں بھارت کے شہر پونے کا دورہ کیا جہاں کنگ خان کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کا ہجوم لگ گیا تھا۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ سیلفیاں بھی بنائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئی ان میں سے ہی ایک سیلفی کو سوشل میڈیا پر بوائرل ہوگئی تھی، جس نے کشمیر سے تعلق رکھنے والی صائمہ خان کو رات و رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

ایک سیلفی نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا

شہرت حاصل کرنے والی خوبرو لڑکی کو تو یہ ایک خواب سا لگ رہا تھا لیکن یہ خبر جب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان تک پہنچی تو وہ بھی اس کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ لڑکی واقعی خوبصورت ہے ۔

 srk4

اس سے قبل صائمہ حسین کا انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شہرت کے بارے میں اسے اپنے ایک دوست سے پتہ چلا۔ اس نے جب مجھ سے بات کی تو مجھے لگا کہ شاید وہ مذاق کر رہی ہے تاہم کچھ دیر بعد ہی مجھے سینکڑوں کالیں اور میسجز ملنا شروع ہو گئے۔ صائمہ حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر شہرت اسے ایک خواب لگ رہی ہے۔

kashmiri

king khan

mystery girl

Tabool ads will show in this div