کشتی الٹنے کا معاملہ ، آپریشن مکمل

Nankana Accident 1800 New Pkg 04-02 Shiraz

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Nankana-Accident-1800-New-Pkg-04-02-Shiraz.mp4"][/video]

لاہور: ننکانہ صاحب کے قریب کشتی حادثے کے بعد لاپتہ ہونیوالی تین سال کی مقدس کا بھی اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا، گھروالوں پر ایک ایک لمحہ صدی بن کر گزر رہا ہے۔

ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا لیکن لاپتہ تین سال کی مقدس کا کچھ پتہ نہ چل سکا، مقدس اپنی ماں کے ساتھ سید والا سے اوکاڑہ جارہی تھی کہ راوی کے پانی نے کشتی الٹ دی۔

ماں لہروں کے ساتھ بہہ کر باہر آگئی لیکن مقدس کہاں گئی کسی کو معلوم نہیں، ڈٰی جی ریسکیو کہتے ہیں حادثے میں ایک بچی لاپتہ تھی پورا دریا چھان لیا لیکن نہ مل سکی۔

مکین کہتے ہیں دریا میں اب بھی کچھ لوگ ہوسکتے ہیں، پولیس نے ٹھیکیدار اور بچ جانے والے ملاح کو گرفتار کرلیا ہے۔ سماء

PUNJAB

BOAT

Ravi River

diving

Tabool ads will show in this div