عید الفطر کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کومبارکباد

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور ملک کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ عوام کو منفی سوچ رکھنے والی قوتوں کی سازشوں سے بچنا ہوگا، صدر ممنون حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دہشت گردی اور فرقہ پرستی کی لعنت سے پاک کرے اور امن، ترقی و خوشحالی کی نعمت سے مالا مال فرمائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قوم عید کی خوشیوں میں شمالی وزیرستان کے بہن بھائیوں کو یاد رکھیں، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عید کی حقیقی خوشیاں اسی وقت منا سکتے ہیں، جب انھیں اپنے غریب رشتہ داروں، پڑوسیوں اور بہن بھائیوں میں بھی بانٹیں۔ سماء

اور

کی

کے

پر

eid

birthday

Gullu Butt

transplant

Tabool ads will show in this div