اردوزبان کی معروف مصنفہ انتقال کرگئیں
لاہور: اردوکی معروف ادیبہ،ناول نگار،مصنفہ بانو قدسیہ علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔ان کی نماز جنازہ کل بعد نمازظہرساڑھے تین بجے ادا کی جائے گی۔
سماء کےمطابق بانوقدسیہ دس روز سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔انھوں نے 1928 میں فیروزپورمیں آنکھ کھولی۔ انھوں نے اردو اور پنجابی زبانی میں کئی ڈرامے بھی تحریر کئے۔ ان کے ناول راجہ گدھ کو عالم گیر شہرت ملی۔ان کے ڈرامے آدھی بات کو اردو ادب میں کلاسیک کا درجہ حاصل ہے۔
بانو قدسیہ اور اشفاق احمد نے ادب کی دنیا میں بہت نام بنایا۔ ان کا شمار دور حاضرکی انتہائی معتبر لکھاریوں میں ہوتا ہے۔انھوں نے افسانہ نگاری اور ناول نگاری میں بہت نام پیداکیا۔ انھوں نے 25 کتابیں تحریر کیں۔ سماء