مریم نواز کہاں ہیں؟

IMG_57021

پاناما کيس پر اثرانداز ہونےکےليےحکومت اوراپوزيشن دونوں ہي سياسي حربے استعمال کررہےہيں، کبھي تو عدالت عظمي کےباہر ايک دوسرے کو برا بھلا کہنے سے اور کبھي جلسوں اورورکرز کنونشنز ميں۔ انہي سياسي طاقت کےمظاہروں ميں دونوں اطراف کي کئي خامياں اور خوبياں بھي سامنے آرہي ہيں۔

تحريک انصاف، پيپلزپارٹي اور جماعت اسلامي کےجلسوں اور ريليوں کےجواب ميں مسلم ليگ ن نے ورکرز کنونشن شرع کیے اوراب تک گوجرانوالہ، سيالکوٹ اور لاہور ميں کنونشن کیےجاچکےہيں۔ کہيں کارکن کم نظرآئےتوکہيں ذيادہ ليکن ايک چيز تينوں کنونشنز ميں مشترک تھي اور وہ تھي مريم نواز کي کمي۔

IMG_56911

تينوں کنونشنز ميں وزيراعظم اور پارٹي صدر نوازشريف سے ليکر وزيراعلیٰ پنجاب شہبازشريف،حمزہ شہباز،يگي وزراء، مقامي پارٹي عہديدار اور خواتين ونگ کےعہديداروں کےنام اورتصاوير کنونشن کےمقامات پر لگے، بينرز، پوسٹرز، پلے کارڈر، پینافليکس  پرنظر آئےليکن کہيں بھي کسي ايک بينر اور پوسٹر پر مريم نوازشريف کي تصوير نظر آئي نہ ہي نام جبکہ اس حقيقت سے سب آگاہ ہيں کہ دوہزار تيرہ کے انتخابات ميں مريم نواز نے بھرپور طريقے سے پارٹي کي مہم ميں حصہ ليا تھا بلکہ اکثر پارٹي ٹکٹوں کي تقسيم ميں اپنا اختيار بھي استعمال کيا۔

مائنس مريم نواز ورکرز کنونشنز کي بہت ساري وجوہات ہوسکتي ہيں جن ميں پہلي وجہ شايد وہي خانداني مسئلہ ہے جو اکثر ليگي رہنماؤں اورکارکنوں سميت عام آدمي کي زبان پر ہوتا ہے کہ حمزہ شہبازشريف اور مريم نواز ميں سب کچھ اچھا نہيں ہے۔ اس کی بڑي دليل يہ ہے کہ ان تينوں کنونشنز کےانتظامات کو حمزہ شہبازشريف ہي ديکھ رہےہيں۔ دوسري وجہ يہ بھي ہوسکتي ہے کہ پانامہ کيس ميں مريم نواز پر شديد تنقيد ہو رہي ہے بلکہ سارا کيس انکےبيانات کےگرد ہي گھوم رہا ہے اور اب پارٹي سمجھتي ہے کہ انکي مقبوليت ميں کمي آئي ہے اور يہ مناسب وقت نہيں ہے کہ انکا نام اورتصاوير پارٹي جلسوں ميں استعمال ہو۔ تيسري وجہ جسکےامکانات بہت کم ہيں کہ شايد مريم نواز نے خود ہي کہا ہو کہ انکا نام اس وقت سياسي طورپر استعمال نہ کياجائے۔

IMG_57042

ہم نے لاہور کےکنونشن ميں چند نوجوان اور پراني پارٹي ليڈي ورکرز سے جب مائنس مريم کا پوچھا تو ينگ ليڈيز کا کہناتھا کہ شايد يہ مردوں کا معاشرہ ہےاسليے حمزہ ہي حمزہ ہے اور مريم کہيں بھي نہيں جبکہ سينئر خواتين کا کہناتھا کہ مريم کي کمي محسوس ہوتي ہے ليکن انکا نام يا تصوير کيوں نہيں اسکا جواب تو منتظمين اورپارٹي کے بڑے ہي بتاسکتےہيں۔

MARYAM NAWAZ

panama case

Tabool ads will show in this div