سمندر کنارے آباد شہر کراچی،بوند بوند پانی کو ترس گیا

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی کے شہری عید پر بھی بوند بوند کو ترس گئے، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کي بجلي پانچ گھنٹے بند رہی تو چار سو ساٹھ ملین گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا، رہی سہی کثر بند واٹر ہائڈرنٹس نے پوری کردی۔

پریشانی کراچی کے شہریوں کا مقدر بن گئی، کبھی بجلی غائب تو کبھی پانی ناپید، ہر دن ایک نیا امتحان۔ آج دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں پانچ گھنٹے تک بجلی کا تعطل رہا۔ عید کے روز بھی شہری پریشان اور پانی کے لیے ترستے رہے۔ کہتے ہیں آج بھی پریشانی سے عید کا مزہ کرکرا ہوگیا۔

پانی کی فراہمی رکنے پر شہری واٹر ہائڈرنٹس کے چکر لگاتے رہے، لیکن ہائڈرنٹس بھی بند تھے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چاند رات تک پانچ سو روپے والا ٹینکر 1200روپے اور 12سو روپے والا ٹینکر ڈھائی ہزار میں مل رہا تھا۔ سماء

کو

ban

plane

class

ottawa

Tabool ads will show in this div