موسم کا یو ٹرن؛درجہ حرارت مزید گرے گا

khi rain

کراچی :شہر قائد میں موسم نے پھر یو ٹرن لے لیا۔ رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں  جس سے درجہ حرارت8ڈگری تک گرنےکا امکان ہے۔

RAIN IN KARACHI PKG 04-02

بائے بائے کہتی سردی کے آخری اسپیل کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو چار چاند لگا دیے ۔ ٹھنڈی ہواؤں کا لطف اُٹھانے شہری ڈھابوں پر پہنچ گئے  اور گرما گرم حلوہ پوری پر ہاتھ صاف کیا۔ رم جھم سے موسم خوشگوار ہوا تو من چلے بھی سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے اپنے انداز میں موج مستی کی ۔

محکمہ موسمیات نے سردی میں اضافہ کی پیش گوئی کردی ہے ۔ڈی جی میٹ ڈاکٹرغلام رسول نے یہ بھی بتایا کہ ہرقائد میں سردی زیادہ نہیں رہےگی ۔ کراچی میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہوا تو من چلے بھی سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے اپنے انداز میں موج مستی کی ۔ کوئٹہ اور گوادر میں سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔۔ صرف یہی نہیں۔۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے  جبکہ مری میں برفباری کا امکان ہے ۔ الائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیاگیا ہے۔ سماء

DG met

MET OFFICE

Tabool ads will show in this div