نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا کچھا چٹھا کھول دیا

NEPRA HEARING ISB PKG 27-12

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے گزشتہ پانچ سال کا پورا کچھا چٹھا کھول دیا۔ دعوے بڑے بڑے لیکن کارکردگی غیر اطمینان بخش۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اربوں روپے بجٹ کے باوجود سسٹم بہتر نہ بنا سکیں، بدترین لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی زندگی اجیرن رہی۔

نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی 5 سالہ کاکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈشیڈنگ سے متعلق غلط بیانی کی۔ کمپنیوں نے 1 سے 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا دعویٰ کیا جبکہ اس کے برعکس لوڈشیڈنگ 12 گھنٹے تک ہوتی رہی۔

گزشتہ پانچ برس میں کارکردگی سے متعلق کوئی بھی ہدف پورا نہ ہوسکا۔ کمپنیاں اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود سسٹم بہترنہ بناسکی۔

رپورٹ کے مطابق کارکردگی میں آئیسکو پہلے نمبر، لاہور چوتھے نمبر اور کے الیکٹرک پانچویں نمبر پر رہی۔ بدترین کارکردگی کے ساتھ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی دسویں نمبر پر رہی۔ سماء

load shedding

NEPRA Report

electric companies

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div