دریائے راوی میں کشتی الٹ گئی، 25 افراد تاحال لاپتہ

RAVI ACCIDENT PKG HASSAN 03-02

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/RAVI-ACCIDENT-PKG-HASSAN-03-02.mp4"][/video]

لاہور: دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے ساٹھ افراد ڈوب گئے، کئی زندہ بچ گئے لیکن پچیس افراد کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

جلدی جانے کے چکر میں منزل پر نہ پہنچ سکے، راوی کے پانی میں کشتی الٹنے سے ساٹھ افراد ڈوب گئے۔

سید والا سے اوکاڑہ جانے والوں کو کیا معلوم تھا کہ انکی کشتی درمیان میں ہی الٹ جائےگی، ستائیس افراد خود تیر کر واپس آئے اور آٹھ کو ریسکیو کیا گیا لیکن پچیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

لاپتہ افراد کے اہلخانہ پریشان ہیں، لوگ حادثے کی وجہ علاقے میں پل مکمل نہ ہونا اور اوور لوڈڈ کشتیاں بتاتے ہیں۔

صبح سے شام ہوگئی لیکن لاپتہ افراد کا اب تک پتہ نہیں چلا جبکہ رات ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن صبح چھ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کو امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کردی ہے سرچ آپریشن کیلئے آرمی کے غوطہ خوروں کی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں ۔ سماء

PUNJAB

BOAT

Ravi River

diving

Tabool ads will show in this div