وزیراعظم کا نامکمل منصوبوں کا افتتاح، عمران نے وجہ بتادی

Feb 03, 2017

IK ON NS PKG HASSAN 03-02

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/IK-ON-NS-PKG-HASSAN-03-02.mp4"][/video]

اسلام آباد : کس بات کی جلدی ہے کہ میاں صاحب آدھے ادھورے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں، کپتان نے ٹویٹر پیغام پر وجہ بتادی، عمران خان کہتے ہیں وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس سے بچنے کیلئے نامکمل منصوبوں کا بھی افتتاح کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک بار پھر ٹویٹر کے ذریعے نواز شریف پر تنقید کی بوچھاڑ کردی، کہتے ہیں پاناما کرپشن سے کسی طرح بچ نکلنے کی جلدی ہے، جبھی تو میاں صاحب آدھے ادھورے منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرنے آئے تو عمران خان نے پاناما کیس میں انصاف کی اُمید بھی ظاہر کردی، یہی نہیں کپتان کو تو پارٹی کا روشن مستقبل بھی دکھائی دینے لگا ہے۔

کپتان نے جہاں وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں اپنے عزائم بھی واضح کردئیے، کہ وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ سماء

Tabool ads will show in this div