دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے40افراد ڈوب گئے

maxresdefault-1-640x360

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/NANKANA-BOAT-DROWN-FTG-03-02.mp4"][/video]

ننکانہ صاحب : ننکانہ صاحب کے قریب دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 40 سے زیادہ افراد ڈوب گئے، 20کو بچالیا گیا، دیگر لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ننکانہ کے علاقے میں دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 40 سے زیادہ افراد ڈوب گئے، جن میں سے 20کو بچالیا گیا، جب کہ باقی افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ڈی پی او ننکانہ بلال عمر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفت گو کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ سعید والا کے علاقے میں سعید والا سے اوکاڑہ جانے والی مسافر کشتی دریائے راوی میں گرے پرانے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں کشتی میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 20افراد کو مقامی افراد کی کوششوں اور تیرنے میں مہارت کی وجہ سے بچالیا گیا جبکہ دیگر افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔ ڈوبنے اور زخمی حالت میں بچ جانے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ حادثہ میں ابھی تک کسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ سماء

PUNJAB

BOAT

Ravi River

diving

Tabool ads will show in this div