ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ اور دیگر بالائی علاقوں میں آج صبح بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے کے دوران بھی کئی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر کے بعض علاقوں میں آج صبح سے بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، بالائی پنجاب، زیریں سندھ کے بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے۔

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن میں مزید بارش ہوگی، خیبرپختونخوا، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور قلات ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، یہ سلسلہ اگلے 2 روز جاری رہے گا۔

سندھ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں موسم اگلے چند روز گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش منڈی بہاء الدین میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت پسنی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء

ملک

بارش

Violence

علاقوں

britain

Tabool ads will show in this div