برطانیہ میں اے آر وائی کے3 چینلزکی نشریات بند،6لائسنس منسوخ

_79586572_hi003520765 لندن : برطانیہ میں اے آر وائی کے تین چینلز کو بند کردیا گیا ہے، جب کہ چھ چینلز کے لائسنسز کو منسوخ کردیا گیا ہے، مقدمہ ہارنے پر اے آر وائی کو 30لاکھ پاؤنڈ ہرجانے اور خرچہ بھی ادا کیا جائے گا۔ برطانوی ادارے نے اے آر وائی کے خلاف یہ اقدام برطانوی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا۔ اے آر وائی کے خلاف متعلقہ فریق نے 24 دعوؤں میں اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کیا۔ اے آر وائی برطانوی عدالت میں الزامات کا دفاع نہ کرسکا۔

ofcom

unnamed

برطانوی عدالت کی جانب سے فیصلے کے مطابق اے آر وائی مخالف فریق کو 26 کروڑ روپے (دو ملین پاؤنڈ) ادا کرے گا۔ اس رقم میں ہرجانہ، قانونی اخراجات، کامیابی کی فیس اور انشورنس پریمیئم شامل ہے، اس عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اے آر وائی کو 30 لاکھ پاؤنڈ(یعنی 40کروڑ روپے) کا نقصان ہوگا جس میں اس کے قانونی اخراجات بھی شامل ہیں۔

tv-20151210103240845.gif برطانیہ میں اے آر وائی کے چیف آپریٹنگ آفیسر فیاض غفور نے برطانوی عدالت میں مخالفین کی قانونی ٹیم کے سوالات کا جواب دینے سے بچنے کے لیے عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہونے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ ان تمام معاملات سے متعلق مقدمات تین برس سے پاکستان کی مختلف عدالتوں میں بھی زیر سماعت ہیں۔ سماء

ARY

Channels banned

Geo TV

MSR

Uk court

Lawsuits

Tabool ads will show in this div