گاڑی پر فائرنگ،پولیس اہل کاروں کیخلاف مقدمہ درج

373445_83254950 اسلام آباد : اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ مزید سنگین ہوگیا، فائرنگ میں ملوث اہل کار واقعہ کے بعد روپوش ہوگئے، جب کہ نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ متعلقہ اہلکاروں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سےنوجوان کی ہلاکت کا معاملہ مزید گھبیر ہوگیا، نوجوان تیمور کے ورثا کا لاش کے ہمراہ آئی جے پی روڈ احتجاج جاری ہے، نوجوان کے ورثا کے احتجاج کے باعث آئی جے پی روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا، ورثا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس فائرنگ سے جاں بحق نوجوان تیمور ریاض کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ تیمور کے بهائی ساجد ریاض کی مدعیت میں تھانہ سبزی منڈی میں درج کیا گیا۔ مقدمے کی ایف آئی آر میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس کانسٹیبل سمیع اللہ نے گاڑی نہ روکنے پر تین فائر کئے، ایک گولی تیمور کے سر کے پیچهے لگی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ اہلخانہ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا ہے کہ پولیس اہل کاروں نے رکنے کا اشارہ نہیں کیا اور براہ راست گاڑی پر فائرنگ شروع کردی۔ سماء

car firing

ISLAMABAD FIRING

man killed in police firing

Taimur

Tabool ads will show in this div