اسلام آبادکارفائرنگ،والدہ فیس بک پربرس پڑیں
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے جہاں نوجوان تیمور جاں بحق ہوا، وہی متاثرہ لڑکی کی والدہ نے واقعہ میں فیس بک کو بھی برابر کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے گاڑی پر بلاوجہ فائرنگ کے باعث نوجوان کی ہلاکت اور بیٹی کو تھانے میں رکھنے پر متاثرہ لڑکی والدہ پھٹ پڑیں، ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے گولی کیوں چلائی؟؟۔ والدہ کا کہنا تھا کہ لڑکی اور لڑکے کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی، تیمور شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے، جب کہ بیٹی کی دو سال قبل طلاق ہوگئی تھی، دونوں کچھ عرصہ قبل فیس بک کے ذریعے ملے، بیٹی تیمور کی سالگرہ منانے لاہور سے آئی تھی، فیس بک ہمارے بچوں کو خراب کر رہا ہے۔