پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

Car Firing ISB 03-02 اسلام آباد : اسلام آباد میں پولیس اہلکار نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی جس سے کار سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جب کہ فائرنگ سے لڑکی محفوظ رہی، واقعہ کے بعد پولیس اہلکار فرار ہوگئے۔   سماء کے مطابق اسلام آباد کے پوش علاقے سیکٹر آئی ٹین میں ناکے پر نہ رکنے پر پولیس اہلکار نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا، تاہم کار میں سوار لڑکی فائرنگ سے محفوظ رہی۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس اہلکار فرار ہوگئے۔   فائرنگ کا واقعہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پیش آیا، جہاں اہلکار سمیع نے اپنے ساتھیوں سمیت گاڑی پر فائرنگ کی، اہلکاروں کا تعلق ایگل اسکواڈ سے ہے۔   کارسوار جاں بحق نوجوان کی شناخت تیمور ریاض کے نام سے کی گئی ہے، جب کہ گاڑی میں موجود لڑکی کا نام ماہین ہے، تیمور ریاض کی لاش کو پمز، جب کہ لڑکی ماہین کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، تیمور ریاض کا تعلق مردان اور لڑکی ماہین کا تعلق لاہور سے ہے۔   373445_83254950

دوسری جانب اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، ڈاکٹر فرخ حبیب کے مطابق تیمور کے موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔ ڈاکٹر فرخ حبیب کے مطابق موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی، گولی کنپٹی کی دائیں جانب لگی۔ سماء

Police Firing

ISLAMABAD FIRING

firing on a car

Tabool ads will show in this div