پی ایس ایل سب اچھا، بہت کچھ برا

PSL-2016-Team's-Logo-With-Their-Name48093846_2015122174018

سپر اسٹارز کا ميلہ، روشنيوں کا جھميلا، رنگ و نور کي رات، چوکوں چھکوں کي برسات، پاکستان سپر ليگ کے ليے يہ سارے ٹائٹلز کم ہيں۔ کم وقت ميں زيادہ نام پاکستان سپر ليگ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کي خاک ہوتي ساکھ کو نہ صرف بچايا بلکہ دنيا بھر کے کرکٹرز کے ليے پرکشش ليگ بھي بن گئي نتيجہ پي ايس ايل ٹو ميں دنيا بھر کے ٹاپ کرکٹرز کي انٹري ہے۔

ايونٹ کے بارے ميں باتيں شروع ہوئي تو مخالفتيں بھي عروج پر پہنچ گئيں کسي نے ديوانے کا خواب قرار ديا تو کسي نے بورڈ کے خزانے پر عذاب۔ ليکن وقت نے سب کو چپ لگادي۔ پہلا ايڈيشن کچھ خاميوں کے باوجود کامياب رہا۔ افتتاحي تقريب تھوڑي پھيکي ضرور رہي، راؤنڈ ميچز ميں اسٹيڈيمز بھي خالي بھي رہے ليکن ناک آؤٹ ميں دروازہ توڑ رش سب خاميوں پر پردہ ڈال گيا۔ کسي کھلاڑي نے شکوہ نہيں کيا کے اسے کنٹريکٹ کے پيسے نہيں ملے، کئي کھلاڑي آئے کئي گئے ليکن پاکستاني ليگ مقبول ہوتي رہي۔ فرنچائز کو کچھ ايشوز بھي ہوئے ليکن سب نے ملکي ساکھ کے ليے برداشت کيا۔ پہلا ايڈيشن ختم ہوا تو سب نے کہا ''واہ کيا ايونٹ تھا''۔

پہلے ايڈيشن سے کھلاڑيوں کي چاندي ضرور ہوئي ليکن پاکستان کو اس طرح سپر اسٹار نہيں ملے جس طرح انڈين پريميئر ليگ سے بھارت کو ملے۔ وجہ شايد يہ تھي کہ پہلے ايڈيشن ميں فرنچائز نے پاکستاني ڈوميسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو اسي طرح نظر انداز کيا جس طرح کرکٹ بورڈ کي سليکشن کميٹي کرتي ہے اور يہ سلسلہ ہنوز جاري ہے تو لگتا يہ ہے کہ اس ايڈيشن سے بھي شايد پاکستان کرکٹ ٹيم کو کوئي سپر اسٹار ميسر نہ آسکے۔

psl-6001

پي ايس ايل کے پہلے ايڈيشن کي کاميابي ہي تھي کہ اسے پاکستان سپر ليگ کے بجائے پاکستان سٹہ ليگ کہنے والے ايک سابق پاکستاني کپتان نے بھي دوسرے ايڈيشن کے ليے پاکستان سپر ليگ کو بطور فرنچائز ڈائريکٹر جوائن کرليا۔ يہ وہي کپتان ہيں جو کہتے تھے کہ جہاں فکسنگ ميں سزا يافتہ کھلاڑي ہوں گے وہاں وہ نہيں بيٹھيں گے اور اب ان کي فرنچائز ميں فکسنگ کے معصوم مجرم محمد عامر موجود ہيں۔

پي ايس ايل کے دوسرے ايڈيشن ميں کوئٹہ گليڈيٹر کے ايمرجنگ کھلاڑي نور ولي بھي مرکز نگاہ ہوں گے کيونکہ يہ ايڈيشن بچت بازاروں ميں کپڑے بيچنے والے نور ولي کي قسمت بدل دے گا نور ولي پاکستان سپر ليگ نہ صرف کھيلے گا بلکہ راتوں رات لکھ پتي بھي بن جائے گا۔

ايسا نہيں کہ پاکستان سپر ليگ ميں سب کچھ اچھا ہے بہت کچھ ہے جس پر "نجم سيٹھي اينڈ کو" کي نظر کرم درکار ہے اسکوررز کو ہي لے ليں پاکستان سپر ليگ کے ليے دبئي کے لوکل اسکوررز کي خدمات لي جاتي ہيں جنہيں ڈالرز ميں معاوضہ ادا کيا جاتا ہے کيا يہ حق پاکستان ڈوميسٹک کرکٹ ميں سارا سال محنت کرنے والے اسکوررز کا نہيں کيا؟ جو رنگ برنگے قلموں سے پاکستاني ڈوميسٹک کرکٹ کے ايک ايک رنز ايک ايک بال کو ريکارڈ کا حصہ بناتے ہيں البتہ ان کا کيريئر پاکستان سپر ليگ کي رنگينيوں سے رنگدار نہيں ہوپارہا۔

پاکستان کے وہ ايمپائرز جنہيں پوري دنيا ميں عزت دي جاتي ہے انہيں کيوں نظر انداز کيا جارہا ہے؟ کراچي کے خالد محمود کو ہي لے ليں جنہيں بنگلہ ديش پريميئر ليگ ميں فائنل ميچ ديا گيا انہيں پاکستان سپر ليگ ميں اس قابل ہي نہيں سمجھا گيا کہ پينل ميں شامل کيا جائے۔

psl-logo-b-4327

سارا سال ڈوميسٹک کي وکٹيں تيار کرنے والے پاکستاني کيوريٹرز انٹرنيشنل کرکٹ کے ليے وکٹيں تيار کرنے کو ترستے رہتے ہيں کيا ہي اچھا ہوتا کہ انہيں بھي پاکستان سپر ليگ کے ليے دبئي ياترا کروادي جاتي تو انہيں بھي جديد کرکٹ کے مطابق وکٹس تيار کرنے کا تجربہ ميسر آجاتا۔

يہ بات اپني جگہ کے فرنچائز بڑے اسپانسرز نہ ملنے کا رونا رورہي ہيں ليکن اگر ايسا ہي ہے تو پھر کبھي ٹيلنٹ کي تلاش کے نام پر تو کبھي ورلڈکپس کے نام پر وہ اپنے ميلے کيسے سجارہي ہيں؟

سوال تو يہ بھي کھڑا ہوتا ہے کہ دورہ آسٹريليا کے دوران پاکستاني ٹيم کے کوچز سميت متعدد کھلاڑي مسلسل کرکٹ کي وجہ سے تھکاوٹ کا واويلا مچارہے تھے تو اب پاکستان سپر ليگ ميں تيز کرکٹ کھيلنے کے بعد دورہ ويسٹ انڈيز خدانخواستہ نتائج کچھ اوپر نيچے ہوئے تو پرانے جواز نئے سرے سے تراشنے نہ لگ جائيں۔

يہ اچھي بات ہے کہ پاکستان سپر ليگ کا فائنل لاہور ميں کروانے کي باتيں ہورہي ہيں ليکن ايسا ممکن ہوسکے گا اس کا جواب ويسے تو نجم سيٹھي نے دے ديا کہ دوبارہ سے ڈرافٹنگ کرواليں گے اگر کچھ کھلاڑيوں نے پاکستان آکر کھيلنے سے انکار کيا ليکن يہ سوال اپني جگہ کھڑا ہے کہ جو کھلاڑي اپني فرنچائز کو جتواکر فائنل تک پہنچائيں گے کيا وہ فرنچائز ان کھلاڑيوں کے بغير ايونٹ کھيلنے کيلئے تيار ہوجائيں گي؟ آخر ميں يہي کہا جاسکتا ہے کہ "پي ايس ايل سب اچھا، بہت کچھ برا"۔

najam Sethi

2nd edition

PSl 2017

foreign players

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div