آزادی مارچ سے قبل نئی حکمت عملی،پی ٹی آئی ایم این ایزسےاستعفےطلب

ویب ایڈیٹر:

اسلام اباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام رکن قومی اسمبلی کے استعفے طلب کرلیئے, جب کہ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کپتان نے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب نہیں کیے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے حامد الحق کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے تمام رکن قومی اسمبلی سے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ سماء سے خصوصی گفت گو میں ایم این اے حامد الحق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے دو گھنٹہ قبل ہونے والے تحریک انصاف کے اجلاس میں استعفوں سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے استعفے جمع کرانے کا اعلان حکومت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے۔ آزادی مارچ سے قبل عمران خان مکمل طور پر حکومت کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔ کپتان کے واضح اعلان کے بعد مختلف صوبوں کے ایم این اینز نے استعفی کے جمع کرانے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں۔


جب کہ دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے نہیں مانگے، اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ چار اگست کو پارٹی اجلاس میں اس تجویز پر بات ہوگی۔ سماء

سے

فٹبال

congress

screening

Tabool ads will show in this div