پولیس گردی کا واقع ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

Feb 02, 2017

FIRING CCTV LHR PKG 02-02

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/FIRING-CCTV-LHR-PKG-02-02.mp4"][/video]

لاہور: ہوٹل مینیجرنے پولیس اہلکار کو روکا تو پوليس والے نے پستول تان لیا اور تشدد کیا، سي سي ٹي وي فوٹيج سب سامنے لے آئی ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

کالی وردي والے کے کرتوت بھي کالے ہوگئے دھونس جمانے کے چکر ميں سرکاري حيثيت کا ناجائز استعمال کیا جانے لگا۔

پوليس اہلکار اسد ہوٹل ميں داخل ہوا تو مينجر نے روکنے کی کوشش کی اسد کو طيش آيا اور پستول نکال لي۔

مينجر نے پوليس والے کو پکڑنے کي کوشش کي ليکن وہ اس پر بار بار پستول تان ليتا اسد نے ايک فائر بھي کيا ليکن مينجرخوش قسمتي سے بچ نکلا ۔

پوليس اہلکار ہوٹل مينجر پر تشدد بھي کرتا رہا ليکن اسي دوران پستول اس کے ہاتھ سے دور جاگرا ، اسد گڑھي شاہو تھانے ميں تعينات ہے جس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا گيا ہے ۔ سماء

PUNJAB

Tabool ads will show in this div