لانگ مارچ پر امن نہ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے،پرویزرشیدکےباؤنسرز
اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : وزیر اطلاعات کی عمران خان کے خلاف گولا باری جاری ہے، پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے ساتھی پاکستان کو پھر پرویزمشرف کے دور میں لے جانا چاہتے ہیں۔ ترقی اور تباہی میں ایک راستے کا انتخاب کرنا ہوگا۔ کپتان کو ذمہ داری لینا ہوگی کہ احتجاج کے دوران گڑ بڑ نہیں ہوگی۔ وزیر اطلاعات یہ بھی کہہ گئے کہ عمران خان نے استعفوں کی بات کی تو پارٹی میں بغاوت ہو جائے گی۔
اپوزیشن نے حکومت کے خلاف مورچہ سنبھال لیا ہے، تو حکومت نے بھی جوابی گولا باری شروع کردی۔ پرویز رشید کہتے ہیں مشرف کے حواری پھر اکٹھے ہوگئے۔ ترقی اور تباہی میں سے ایک راستہ چنا ہوگا۔
راولپنڈی میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب ہوئی، تو وزیراطلاعات نے حکومت کی معاشی کامیابیاں بھی گنوائیں اور عوام کی قوت خرید میں اضافے کو اقتصادی پالیسیوں کی کامیابی قرار دیا۔ عوام سے مخاطب ہوئے کو کپتان پر تنقید بھی نہ بھولے، کہنے لگے تحریک انصاف کا کوئی رکن اسمبلی استعفی نہیں دے گا، یہ بھی کہہ گئے کہ خان صاحب نے اصرار کیا ۔۔ تو بغاوت ہوجائے گی۔
پرویز رشید نے عوام سے کہا کہ وہ تخریب کارانہ سیاست کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور انہیں مسترد کردیں گے۔ سماء