پنجاب میں کروڑوں کا قرض معاف کرانے کا انکشاف

Debt Details Lhr Pkg 01-02 Toqeer

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Debt-Details-Lhr-Pkg-01-02-Toqeer.mp4"][/video]

لاہور : پنجاب بينک نے گزشتہ 8 سالوں ميں ايک ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کے قرض معاف کردئيے۔

مال مفت دل بے رحم، بينک آف پنجاب سے کروڑوں روپے قرض ليا اور پھر چپکے سے معاف کراليا۔ آٹھ سال ميں پنجاب بينک نے ايک ارب 58 کروڑ روپے سے زائد قرض معاف کئے، صوبائی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں نیا انکشاف ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق 167 کيسز ميں کاروباری نوعيت کے قرضے معاف ہوئے، 5 افراد ديواليہ ہوئے جبکہ صرف 3 کيس زرعي قرضے کے ہيں۔

گزشتہ 2 برس کے حکومتی قرضوں کی تفصيل بھی ايوان ميں پيش کی گئی، 2014ء  میں پنجاب حکومت نے 43 ارب 11 کروڑ روپے کا قرض ليا، 2015ء ميں 55 ارب 56 کروڑ روپے قرض ليا گيا۔ سماء

BOP

Punjab Bank

Bank Loan Remove

Tabool ads will show in this div