عورتیں، مردوں سے بہتر قرار

 pha043000028

لندن : ماہرین نے عورتوں کو مردوں سے بہتر قرار دے دیا، نئی تحقیقت کے دوران سائنسدانوں نے قوی دلیل ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کون بہتر ہے؟ مرد اور عورت کے درمیان یہ مسابقت عرصہ دراز سے جاری ہے، دونوں صنفیں یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ دوسری سے زیادہ قابل اور باصلاحیت ہے، عام طور سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ عورتیں ایک وقت میں متعدد ذمے داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے مردوں سے زیادہ اہلیت رکھتی ہیں۔ بعض خواتین اس تعریف سے خوش ہوتی ہیں جب کہ بعض کے نزدیک کچھ مرد اس بات کو اپنی بعض ذمے داریوں سے فرار کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

برطانوی اخبار " ڈیلی میل" کے مطابق سائنس دانوں کو اس بات کی قوی دلیل ملی ہے کہ کم از کم 60 برس سے کم عمر خواتین کے مقابلے میں مرد ایک ہی وقت میں 2 کام انجام دینے کے حوالے سے پیچھے ہیں، مردوں سے جب ٹریڈمِل پر بغیر ہاتھ کی ریلنگ کو پکڑے چلنے کے دوران پیچیدہ امور کے متعلق سوچنے کا مطالبہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ اس دوران ان کا دایاں بازو رک جاتا ہے، تاہم 60 برس سے کم عمر خواتین کے معاملے میں یہ امر "حیران کن" تھا کہ وہ سوچنے کے عمل سے متاثر نہیں ہوئیں اور ان کے دونوں بازو بدستور آزادی کے ساتھ حرکت میں رہے۔

1

زیورخ کی بلگرسٹ یونیورسٹی اسپتال میں 83 صحت مند افراد پر تجربے کیا  گیا جن کی عمریں 18 سے 80 برس کے درمیان تھیں، اس دوران انہیں ٹریڈ مل پر چلنے کے دوران رنگوں کو پہچاننے کا ٹیسٹ دیا گیا، نتیجے میں 60 برس تک کی خواتین نے مردوں سے بہتر کارکردگی دکھائی جبکہ اس سے زیادہ عمر کی خواتین کا نتیجہ مردوں کے جیسا ہی رہا۔

ایک اورغیر ملکی جریدے میں شائع رپورٹ میں ماہرین کا کہنا ہے کہ غالباً خواتین میں پائے جانیوالے جنسی ہارمون جو مردوں سے زیادہ ہوتے ہیں، یہ خواتین کے بیک وقت متعدد کاموں کو بہتر طور انجام دینے کی وجہ ہو سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق خواتین میں دماغ پر ایسٹروجن ہارمون کا اثر اس کے ادراکی کنٹرول کو مضبوط بناتا ہے۔ ویب ڈیسک

daily mail

HEALTH

women

New Research

Wome

women better than men

Women DO work harder than men

Tabool ads will show in this div