کیماڑی پر سیر و تفریح کیلئے لانچوں کی کھلے سمندر میں جانے پر پابندی
اسٹاف رپورٹ
کراچی : سی ویو سانحے کے بعد کیماڑی سے سیر و تفریح کیلئے لانچوں کی کھلے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی گئی، پابندی کیخلاف لانچ کے مالکان سراپا احتجاج بن گئے۔
کیماڑی کی بندرگاہ پر لانچ اور کشتیوں کے مالکان سراپا احتجاج بن گئے، یہ افراد سیر و تفریح پر آئے ہوئے لوگوں کو سمندر کی سیر کروا کر اپنی روزی روٹی کماتے ہیں لیکن سی ویو سانحے کے بعد انتظامیہ نے ان پر بھی پابندی لگادی۔
لانچ مالکان کا کہنا ہے کہ اس کاروبار میں روز کمایا اور روز کھایا جاتا ہے، سمندر کی لہریں اتنی بپھری ہوئی نہیں کہ ان کے کاروبار کو تباہ کردیا جائے، سیر و تفریح کیلئے آئے ہوئے لوگ بھی پریشان ہیں۔
لانچ مالکان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اپنی غلطی کی سزا دوسروں کو دے کر پریشان کررہی ہے۔ سماء
rizvi
moscow
تبولا
Tabool ads will show in this div