کراچی میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی، تشدد کے بعد قتل

Woman Murder Body Khi 01-02

کراچی : کراچی میں 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، لڑکی کی لاش سرجانی ٹاؤن کے خالی پلاٹ سے ملی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے ایک خالی پلاٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے، جسے زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی مقامی بیوٹی پارلر میں کام کرتی تھی، گزشتہ روز گھر والوں کو بیوٹی پارلر جانے کا کہہ کر نکلی تھی۔

لڑکی کی لاش عباسی اسپتال منتقل کردی گئی، جہاں اس کا پوسٹ مارٹ مکمل کرلیا گیا، ایم ایل او نے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کردی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا جبکہ لڑکی کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات موجود ہیں۔

پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا، پارلر مالکان سمیت 2 افراد کے بیانات قلمبند کرلئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی پارلر میں مستقل نوکری نہیں کرتی تھی، وہ آدھا گھنٹہ رکنے کے بعد وہاں سے چلی گئی تھی۔

پولیس نے مقتولہ کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرنا شروع کردیاجس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ سماء

beauty parlor

Girl Rape

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div