بھارت حافظ سعید کے معاملے پر پاکستان کو بدنام کررہا ہے

Foreign Office isb Ex 20-06 اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔

پاکستان دفترخارجہ نے حافظ سعید سے متعلق بھارتی دفترخارجہ بیان کے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت الدعوہ سےمتعلق عالمی ذمہ داریاں پوری کیں، پاکستان کوبھارت کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کی قراردادپرگزشتہ حکومتوں نےعملدرآمدنہیں کیا،بھارت حافظ سعیدکی سیاسی سرگرمیوں پر پاکستان کوبدنام کررہاہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے،عدلیہ آزادانہ فیصلےکرتی ہے،بھارت حافظ سعیدسےمتعلق ٹھوس ثبوت فراہم کرے،بغیرکسی ثبوت کے الزامات خطے میں امن کیلئے نقصان دہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں68پاکستانی شہیدہوئے،بھارت نےسانحہ میں ملوث تمام ملزمان کورہاکردیا۔ سماء

HAFIZ SAEED

Narendar Modi

House Arrest

Kashmir struggle

Tabool ads will show in this div