پاکستان نےبھارت کوبھارت میں شکست دےدی
نئی دلی: پاکستان نے بلائنڈ ورلڈ کپ میں اہم ترین کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان نےبھارت کو7وکٹ سےشکست دے کر بڑا مقابلہ جیت لی۔پاکستان کی بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے وہ کردکھایا جو بینا کرکٹرز کبھی نہ کرسکے۔ پاکستان کی بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کی ٹیم کو شکست دے دی۔ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل تيسري کاميابي ہے۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 204 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے 15.3اوورزمیں یہ ٹارگٹ پوراکرلیاگیا۔پاکستان نے یہ ہدف پورا کرنےکےلیے صرف تین وکٹیں گنوائیں۔
پاکستان کی ٹیم نے اس فتح کےبعد خوب جشن منایا۔اس موقع پر کھلاڑیوں کے چہرے سے خوشی عیاں تھیں۔ سماء