دریائے کابل میں کشتی الٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق

 اسٹاف رپورٹ


نوشہرہ : دریائے کابل نوشہرہ میں کشتی الٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق ہوگئی، تاہم پانچ افراد کو بچاليا گيا، جب کہ چار افراد کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔

پابندی کے باوجود دریا ئے کابل میں نہانے اور کشتی چلانےکا سلسلہ جاری ہے۔ اٹک کے معروف پروفیسر اشفاق کا خاندان نوشہرہ میں دریائے کابل کی سیر کے لئے آیا تھا،جہاں کنڈ کے مقام پر کشتی چٹان سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔ ڈوبنے والوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ناخدا اناڑی تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے سے گیارہ افراد ڈوب گئے، جن میں سے پانچ کو زندہ نکال لیا گیا۔ جب کہ ایک خاتون اور بچی کی لاش بھی نکال لی گئی۔ ڈوبنے والے چھ افراد میں پروفیسر اشفاق کے بیٹے ناصر دو بیٹیاں اور تین کمسن بچے شامل ہیں۔ ناصر کی تین ماہ پهہلے شادی ہوئی تھی۔ سماء

اور

میں

سے

buried

predicts

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div