گذشتہ ماہ مہنگائی اعشاریہ ایک آٹھ فیصدبڑھ گئی

Px01-014 LAHORE: Sep01 – Women are busy in shopping at Shadman Sunday Bazaar. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad

اسلام آباد: پہلے قيمتيں بڑھاتے ہيں پھر اس کي تفصيلات بھي  ديتے  ہيں۔محکمہ شماريات کےسربراہ  آصف باجوہ نے پريس کانفرنس کے دوران گذشتہ ماہ مہنگائي ميں اعشاريہ ايک آٹھ فيصد اضافے کي شماريات پيش کرديں۔

محکمہ شماريات کےسربراہ  آصف باجوہ نے بتایاکہ ٹماٹر کے علاوہ زيادہ تر چيزيں مہنگي ہوئيں۔چیف شماریات آصف باجوہ کاکہناتھاکہ گزشتہ ایک ماہ میں مہنگائی میں 0.18 فیصد اضافہ ہوا۔ محکمہ شماريات کےسربراہ  آصف باجوہ نےمزید بتایاکہ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 3.85 فیصد رہی۔ایک ماہ میں کینو 4.46 فیصد،امرود 4.39 فیصد مہنگے ہوئے۔مالٹا 3.57 فیصد،کیلا 3.43 فیصد اور چینی 3.10 فیصد مہنگی ہوئی۔

محکمہ شماريات کےسربراہ  آصف باجوہ کاکہناتھاکہ ایک ماہ میں ٹوتھ پیسٹ 2.46 فیصد مہنگے ہوئے۔گھروں کے کرایہ میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ماہ میں 1.33 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ میں ٹماٹر 40 فیصد سستے ہوئے۔ سماء

commodities prices

Statistics

Tabool ads will show in this div