اسلام آباد : اسپتال ذرائع کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی شریانوں میں موجود رکاوٹ کو دورکردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جسٹس عظمت کی سرجری کی فی الحال ضرورت نہیں۔
جسٹس سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ جسٹس عظمت سعید کی شریانوں میں موجود رکاوٹ کو دورکردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق جسٹس عظمت سعید کو سرجری کی ضرورت نہیں ہے۔
جسٹس کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہیں زیر نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے، سب لوگ جسٹس عظمت سعید کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ سماء